بولان میں آج پانچویں روز بھی فوجی آپریشن جاری رہا ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آج ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت بھی جاری رہا ،جبکہ مختلف مقامات پر فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی گئیں ، تاہم نقصانات کے حوالے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج تاحال موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیے ہیں۔
آخری اطلاعات تک دھماکوں اور فائرنگ میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
دریں اثناء آواران میں فورسز کی درندگی دوران ھلاک تین افراد کی نعشیں آواران ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ،آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز نے تین دن قبل خود قبول کرلیا تھا کہ انھوں نے تین افراد ھلاک کردیئے ہیں اور رواں ماہ کے 15 تاریخ سے آواران کے جنوبی پہاڑوں میں فورسز کی آپریشن جاری ہے ۔