جھل مگسی دوگروہوں میں تصادم تین افراد قتل



بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں ہونے والی فائرنگ نے تین افراد کی جان لے لی، ھلاک افراد میں چچا بھتیجابھی شامل ہیں۔ 


ڈپٹی کمشنرجھل مگسی کے مطابق  دو گروہوں میں سرسوں کی فصل کی کٹائی کے دوران زمین کے تنازعے پر ہونے والی ہاتھا پائی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی اور ایک قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ھلاک ہو گئے۔


تاہم واقع کے بعد لیویز نے حالات پر قابو پانے کے بعد فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیا ہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post