شال 28 سالہ بلوچ خاتون ماحل بلوچ کو 18 فروری 2023ءسے پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شال میں غیر قانونی طور پر اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے رکھا ہے۔یہ بات ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ماحل کی 8 اور 5 سال کی دو بیٹیوں کو اس سے الگ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ وہ بغیر کسی الزام کے سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے۔ ماحل کو چار بار عدالتوں میں پیش کیا جاچکا ہے اور ہر بار سی ٹی ڈی نے حراست میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
بیان میں کہاگیاہے کہ حکام کو عالمی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق ماحل بلوچ کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔