پنجگور کیلکور میں محکمہ تعلیم کی تعلیم دشمن رویہ کا نوٹس لیا جائے ۔ یہ بات عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ کیل کور میں سرکاری ریکارڈز کے مطابق ہائی سکول بالگتر سمیت اٹھارہ مڈل و پرائمری سکول ہیں ، مگر بدقسمتی سے ماسوائے ہائی سکول بالگتر گرلز سکول سیدآباد سمیت صرف پانچ سکول کھلے ہوئے ہیں۔ باقی بارہ سکولز میں 18 اساتذہ کی پوسٹس خالی ہیں۔ جبکہ تعلیم دشمن آفیسر نے 18 پوسٹس میں صرف 5 پوسٹس کیل کور کے نام کردیئے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی نیت کرپشن کرنے کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک درجن سے زائد غیر حاضر ٹیچرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور کی پشت پناہی میں گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہےہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ موصوف کو بار بار تعلیمی مسائل اور کرپشن روکنے کی یادہانی کرائی گئی ہے مگر اس کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔
انھوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ تعلیم دشمن آفیسر کے رویے کا نوٹس لیکر کیل کور کے اسکولوں کے سیٹوں کو دوبارہ مشتہر کریں، بصورت دیگر وہ بالگتر کے مقام پر CPEC روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہداری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور پر ہوگی ۔