تربت: فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے بلیدہ کا رہائشی نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ علاقائی ذرائع کے مطابق  سری کہن زامرانی بازار میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے چھاپہ مارتے ہوئے الندور بلیدہ کے رہائشی وارث ولد موسیٰ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیاہے۔


لواحقین کے مطابق انہوں نے واقعہ کی اطلاع تربت پولیس کو دی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس گرفتاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے۔

لواحقین نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وارث موسیٰ کو کس جرم میں رات گئے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ انہیں بازیاب کرکے ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post