افغانستان : خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک



افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 6 عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارہ کردہ بیان میں کہا کہ حملہ آور کو افغان فورسز نے پہچان لیا تھا جس کو دفتر خارجہ کے قریب ایک تجارتی سینٹر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔


ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کی ہلاکت سے اس کے پاس موجود دھماکا خیز مواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


واقعہ کے حوالے سے طالبان حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش حملہ آور کو چیک پوسٹ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔


ترجمان افغان حکام کے مطابق خود کش بمبار نہیں رکا تو سیکیورٹی اہلکار نے اس پر گولیاں چلادی دیں جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا اور اسی وقت خود کش دھماکا کردیا۔


خود کش حملے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ہلاک ہونے والے تمام افراد شہری ہیں تاہم زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔


حکام کے مطابق حملہ آور کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاہم اب تک اس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی.


تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post