بی این ایم کی جانب سے 27 مارچ کو یوم سیاہ کی مناسبت سے ایمسٹرڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا



بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم نیدرلینڈ کی جانب سے 27 مارچ کو یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بی این ایم نیدرلینڈ کے ممبران کے علاوہ دیگر آزادی پسندوں  نے بھی شرکت کی۔


مظاہرین نے ہاتھوں میں بلوچستان پر جبری قبضے کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے  رکھے تھے، جن پر  مختلف نعرے درج تھے۔


 مظاہرے کے شرکاء نے بلوچستان کی آزادی کے حق میں اور جبری قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی  کی۔


 مظاہرین سے خطاب مرتے ہوئے مقررین  نے کہا کہ ستائیس مارچ 1948 کو نوزائید قابض ریاست پاکستان  نے ہماری آزادی سلب کرکے ہمیں غلامی کی سیاہ کوٹھریوں میں دھکیل دیا ۔ 


انھوں نے کہاکہ یہ دن تب سے ایک سیاہ دن کے طور پر منایا جاجارہاہے اور  بلوچ نے  کبھی بھی  پاکستانی قبضہ گیریت کو قبول کی نہ ہی  کبھی قبول  کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ  ہم مہذب دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک ظالم و جابر ریاست ہے پاکستان نے عالمی سیاسی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک آزاد ملک پر بزور شمشیرقبضہ کر رکھا  ہے بلوچ اس قبضے کے خلاف ہر محاز پر دشمن ملک پاکستان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


بی این ایم کے مقررین نے کہاکہ   بلوچ قوم چاہتا ہے کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر  موجود ہوں۔


 بلوچ کی جہدوجد اپنی سرزمین کی دفاع اور اپنے آزاد وطن کی بحالی کے لیے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک بی این ایم کی جہدو جہد جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post