گوادر اطلاعات کے مطابق فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ زمان بلوچ کو گوادر سربندر کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے حوالے کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔
آپ کو معلوم ہے کہ انھیں 10 فروری 2023 کو فورسز نے دوسری بار تربت جوسک سے لاپتہ کیاتھا ۔
زمان بلوچ کی جوسک تربت سے مبینہ گمشدگی کے بعد انکے اہلخانہ نے تربت و کراچی میں پریس کانفرس کرنے کے بعد شال تا تربت سی پیک روڈ کو ہوشاب کے مقام پر 29 گھنٹوں کے لئے احتجاجاً دھرنا دے کر بند کردیا تھا، اور ڈپٹی کمشنر ڈی سی کیچ کی تین دن مہلت کی یقین دہانی کے بعد روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا تھا ۔
اہلخانہ نے زمان بلوچ پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔