تربت پاکستانی فورسز ایک ہفتے سے بم کو جواز بناکر دکانیں بند کروادیئے ہیں ،عوامی حلقے



تربت نیو بہمن روڈ پر دکانے گذشتہ کئی دنوں سے بند پڑے ہیں، ایف سی کی جانب سے شہریوں کو اپنی دکانے نا کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بات عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہی ہیں ۔ 


 جمیعت علماء اسلام بلوچستان کے مرکزی رہنماء خالد ولید سیفی جاری بیان میں کہاہے کہ   ایف سی نے نیو بہمن روڈ پر ایک درجن کے قریب دوکانیں گذشتہ ایک ہفتے سے تا حکم ثانی بند کردئیے ہیں غریب دوکاندار روز اپنی فریاد ہمارے پاس لاتے ہیں ڈپٹی کمشنر کو بھی بتادیا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ زیادتی بند کریں عوام ان کی سیکورٹی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔  ایک ماہ قبل بھی گوگدان سے لے کر ڈنک تک مرکزی روڈ کی ساری دوکانیں کچھ ہفتہ بھر اور کچھ تین ہفتوں تک بند رکھی گئی تھیں۔


انھوں نے کہاہے کہ اگر دکانیں جلدی نہیں کھولے گئے تو  ان حالات کے خلاف مجبوراً عوام کو سڑکوں پر لانے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہ ہوگا۔


ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے دکانیں بند کرانے کا واقعہ ایک ہفتے قبل مذکورہ علاقے سے بارودی مواد برآمد ہونے کے بعد پیش آیا تھا۔ 

فورسز نے تربت نیو بہمن روڈ کے قریب بارودی مواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post