شال سبی کے رہائشی عبدالصمد اور ان کی اہلیہ پریس کلب شال کے سامنے بیٹھے قرآن پاک ہاتھ میں تھامے فریاد کر رہے ہیں کہ
ان کے والدمیر حسن اور اس کی بہن ( ق ) کو علاقے میں بااثر افراد نے اغواءکرلیا ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ ہمیں مزکورہ افراد نے رشتہ جوڑنے کا جھانسہ دیکر بلایا تھا جب ہم انکے ہاں پہنچے تو انہوں نے ہماری بہن اور والد کو دبوچ لیا اور اپنے ساتھ لے گئے،ہمیں وہاں سے بھگا دیا ۔
انھوں نے بلوچستان حکومت ،صحافی برادری ، سیاسی سماجی تنظیموں انسانی حقوق کے اداروں ، کو قرآن پاک کا واسطہ دیکر اپیل کرہے ہیں کہ انکے پیاروں کی بازیابی کیلے آواز اٹھائیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ، پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجا بیٹھے رہیں گے