کواہ فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ دوسرے واقع میں راشن چھین لی گئی ،بولان میں فورسز کی گاڑی نذر آتش



کواہ فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ دوسرے واقع میں راشن چھین لی گئی ،بولان میں فورسز کی گاڑی نذر آتش



کیچ کے علاقہ کولوہ بل الندور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فرار ہوگئے ۔ جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی مالی نقصان پہنچنے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔ 


علاوہ ازیں کولواہ مرائستان میں مسلح افراد نے  پاکستانی فورسز کیلے راشن لے  جانی والی گاڑی کو روک فورسز کے تمام  راشن اتار کر لے گئے ۔ 


دریں اثناء بولان کے علاقے مار واڑ سے  اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو نذرآتش کردیاہے اور  گاڑی کے ڈرائیور حیدر خان مری کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے ان واقعات کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post