کراچی
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں جبکہ ہیڈکوارٹرز کی لائٹس بندکردی گئیں۔
رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور پولیس نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سےگھیرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حملے آوروں کی تعداد 9 سے 10 بتائی جاتی ہے ۔