شال ساٹھ سالہ بلوچ ماں ،بیٹے ، بہو ،نواسے اور نواسی سمیت فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ



 بلوچستان کے دارالحکومت شال  سے پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ساٹھ سالی ایک بزرگ بلوچ ماں  بسی خاتوں کو انکے   بیٹے  محمد رحیم زہری ولد چاکر خان ، بہو رشیدہ زہری ،   ایک سالہ نواسی  دعا ، چار سالہ نواسے یحیٰ زہری سمیت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔ 


باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو 3 فروری  2023 کو گشکوری ٹاؤن، ناشناس کالونی شال  سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انکے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل پا رہے ہیں ۔


خیال رہے ماضی میں بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جہاں خواتین و بچوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post