قلات بجلی لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج کراچی،شال شاہراہ بند



بلوچستان کے علاقے قلات میں کلی کوئنگ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و بار بار ٹرپنگ کے خلاف شال ،گوادر  کراچی شاہراہ پررکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دے دیا ۔


دھرنے میں خواتین و بچے بھی شامل شریک تھیں ۔


مظاہرین کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگیں جبکہ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیں  ۔


 آخر میں انتظامیہ و واپڈا حکام کی جانب سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر مظاہرین منتشر ہوگئے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post