کوئٹہ مزمل قمبرانی کو سی ٹی ڈی نے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ پریس کانفرنس




کوئٹہ میرے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے غیر قانونی طورپر  سی ٹی ڈی نے  گھر میں گھس کر جبری لاپتہ کردیا ہے ،یہ بات  حاجی محمد حنیف قمبرانی والدہ محمد مزمل قمبرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ۔ اس موقع پر وائس فار بلوچ مسئنگ پرسنز کے چہئرمین نصراللہ بلوچ ، وی بی ایم پی کے دیگر رہنماء بھی  پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔ 


شال سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے براہوئی زبان کے شاعر خواجہ محمد مزمل قمبرانی کے والد نے پریس کانفرنس دوران  انکے جبری حراست میں لئے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے  کہا کہ مورخہ 2023-02-26 بروز اتوار دو پیر تقریبا ڈیڑھ بجے کے قریب اپنے بھائی کے گھر کی گلی بنام کیپٹن سفر خان شہید سٹریٹ قمبرانی روڈ کے ساتھ ہی واقع ایک دکان کے سامنے بیٹھا تھا۔ اسی اثناء میں چند گاڑیوں میں سوار CTD کے اہلکار میرے سامنے آکر رک گئے اور میرے ہاتھ سے میرا موبائل فون چھین لیا ، اور میرا اور میرے بچوں کا نام پوچھا اور اس کے بعد مجھے گاڑی میں بیٹھا کر کہا کہ ہمیں اپنے گھر لے چلو۔ گھر کے سامنے پہنچے تو مجھے گاڑی سے اترنے نہیں دیا گیا۔ جبکہ CTD کے 10 سے 15 اہلکار بغیر لیڈی کانسٹیبل اور سرچ وارنٹ کے میرے گھر میں داخل ہوئے اور 20 سے 25 منٹ گھر کی تلاشی لیتے رہے اور کچھ برا آمد نہ ہونے کی صورت میں میرے بیٹے محمد مزمل کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ 


انھوں نے کہاکہ اس واقعہ کی FIR درج کرانے کی عرض سے ہم سریاب تھا نہ چلے گئے ۔ مگر متعلقہ SHO  نے یہ کہہ کر FIR درج کرنے سے معذرت کی کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف FIR درج نہیں کر سکتے ۔


پریس کانفرنس میں لواحقین نے   چیف جسٹس ہائی کورٹ، وزیر اعلی بلوچستان، سیاسی جماعتوں کے سربراہان، اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے  اپیل  کی  کہ  وہ  محمد منزل قمبرانی کی باحفاظت بازیابی کے لیئے مئوثر کردارادا کریں.



تازہ خبر کے مطابق خواجہ مزمل قمبرانی بازیاب ہوگئے ہیں ۔

۔

Post a Comment

Previous Post Next Post