بولان دربی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے موبائل فون ٹاور کوتباہ کردیاہے۔ جبکہ میشنری کو نذر آتش کردیا ۔
واضع رہے کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں موبائل فون ٹاورز پر حملوں کی ذمہ داری اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ریاست سرمچاروں کو ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے دور پہاڑی و جنگلی علاقوں میں موبائل ٹاوریں نصب کر رہا ہے۔
