کوئٹہ بدھ کے روز سی ٹی ڈی و دیگر پاکستانی سیکورٹی اداروں نے بلوچستان کے مرکزی شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
ذرائع کے مطابق آپریشن دوران
شال شہر، قائد آباد ،سریاب اور صدر میں گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ اور تلاشی لی گئی۔
اس موقع پر 397افراد پکڑ کر پوچھ گچھ کئے گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق گھروں میں بغیر اطلاع کے سرچ آپریشن کے دوران خواتین اور بچے خوف کے شکار ہوگئیں۔
دریں اثناء آج ضلع نوشکی میں فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا ، جبکہ شہریوں کی سخت چیکنگ کی گئی-
فورسز کی گاڑیاں شہر کے مختلف شاہراؤں پر دن بھر گشت کرتے رہے - شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ بھی کی گئی-
آپ کو معلوم ہے گذشتہ دنوں سیکورٹی حکام نے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تھریٹ الرٹ میں حکام کو خبردار کیا تھا کہ بلوچستان کے علاقے خاران اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز وخفیہ اداروں کے دفاتر کو نشانہ بناسکتی ہیں–