اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ، پشتون کونسل کے درمیان تصادم، 30 بلوچ طلبہ زخمی



اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں بلوچ کونسل اور پشتون کونسل کے  درمیان تصادم ، ہزاروں کی تعداد میں پشتون بلوچ طلبہ پہ حملہ آوار ہوئے جس کے باعث 30 کے قریب بلوچ طلبہ زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 


تصادم کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کشیدہ حالات کے باعث جامعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو فوری ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


لڑائی کے دوران دونوں جانب سے طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے جبکہ مین ہٹس پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post