ڈیرہ بگٹی مسلح افراد کا گھر پر حملہ خاتون بچے سمیت تین افراد ھلاک ، دالبندین قاتلوں کی عدم گرفتاری ،شاہراہ بند



ڈیرہ بگٹی کے علاقے شاہی پٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے  نیاز علی نامی شخص کے گھر پر حملہ کرکے  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  خاتون ایک معصوم بچے  سمیت تین افراد ھلاک ہوگئے، 


بتایا جارہا ہے کہ جوابی فائرنگ میں  مسلح افراد میں سے  ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ 


تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


دریں اثنا دالبندین میں قتل ہونے والے ثناء اللہ کے ورثا ء اور علاقہ مکینوں نے  ہڑتال کرتے ہوئے شال تفتان شاہراہ بند کرکے مقامی انتظامیہ کودھمکی  دی ہے کہ  اگر ثناء اللہ کے قاتل گرفتار نہیں کئے جاتے تب تک شاہراہ بند رہے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post