وڈھ ،نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ھلاک ،شال موٹرسائیکل چور، زخمی حالت میں گرفتار

 


 وڈھ کے علاقے لوپ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالرحمن ولد الہی بخش قوم براہمزئی نامی شخص ھلاک ہوگئے ، جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، مزید کارروائی پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔


تاہم قتل کےوجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


 دریں اثناء شال  کیچی بیگ کے نزدیک  چوری کی واردات  دوران مسلح چوروں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران  فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے ایک چور  زخمی ہوا  جسے گرفتار کرلیاگیا ،جبکہ اسکے   دو ساتھی موٹر سائیکل لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post