کوہلو: زکوٰۃ مستحقین کے پیسوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے حکام نوٹس لیں


بلوچستان ضلع کوہلو میں بیواؤں، یتیموں اور غریبوں کے لئے زکوٰۃ کے پیسے آئے ہوئے ہیں مگر زکوٰۃ اکاؤنٹ ممبران مستحقین کے پیسوں میں سے چار سے پانچ ہزار کا کٹوتی کر رہے ہیں، یہ بات  زکوٰۃ مستحقین نے ہمارے  نامہ نگار کو بتائی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ ضلع کوہلو میں بیواؤں، یتیموں اور غریبوں کے لئے زکوٰۃ کے پیسے آئے ہوئے ہیں،  مگر زکوٰۃ اکاؤنٹ ممبران مستحقین کے نو ہزار میں سے چار سے پانچ ہزار کا سرعام کٹوتی کر رہے ہیں ۔


انہوں نے کہا ہے کہ زکوٰۃ پیسوں میں کٹوتی کے حوالے سے زکوٰۃ چیئرمین کو کئی دفعہ درخواست دے چکے ہیں ، مگر انکی کانوں میں جوں تک نہیں رینگی خدشہ ہے کہ کٹوتی میں زکوٰۃ چیئرمین بھی ملوث ہے۔


زکوٰۃ مستحقین نے ڈپٹی کمشنر کوہلو ،  وزیر نصیب اللہ مری اور 

دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں زکوٰۃ مستحقین کے پیسوں بدعنوانی، کرپشن اور کٹوتی کا نوٹس لیکر اکاؤنٹ ممبران سمیت زکوٰۃ چیئرمین کیخلاف کارروائی کرکے مستحقین کے پورے پیسے ادا کئے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post