آل پارٹیز کیچ اور سول سوسائٹی کیچ کے وفد کی تربت یونیورسٹی آمد اور وائس چانسلر سے ، ملاقات۔ جامعہ تربت



ڈاریکٹر شعبہ تعلقات عامہ 

یونیورسٹی آف تربت کے جاری بیان کے مطابق آل پارٹیز کیچ اور سول سوسائٹی کیچ کا وفد گزشتہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد سے یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی  اور ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔


 بیان کے مطابق وفد نے وائس چانسلر سے یونیورسٹی کے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر وفد کے ہمراہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملے اور فیسوں میں اضافہ کے معاملے پر تفصیلی بات کی۔ 


انھوں نے کہاہے کہ آل پارٹیز کیچ اور اسٹوڈنٹس نے وائس چانسلر سے فیسوں کے معاملہ پر نظرثانی کی اپیل کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ یونیورسٹی کے آئین سازی ادارہ اکیڈمک کونسل نے کی ہے اور اسی سال مارچ کے مہینے میں اکیڈمک کونسل کی مٹینگ بلائی جائے گی جس میں دیگر امور کے علاوہ فیسوں میں اضافہ کا معاملہ اور ہاسٹل فارم کے کچھ شق نظرثانی کے لئے رکھے جائیں گی۔


بیا ن مطابق  طلبہ کے مطالبے پر وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ سمسٹر فیس بغیر کسی دباؤ کے 4 برابر قسطوں میں جمع کر سکتے ہیں۔ 


اس کے علاوہ طلباء کو حسب معمول بغیر کسی رکاوٹ کے ٹرانسپورٹ اور دور دراز علاقوں کے طلباء  کو ہاسٹل کی سہولیات مہیا کیے جائیں گے۔ 


انھوں نے بیان میں کہاہے کہ  آل پارٹیز کیچ اور سول سوسائٹی کیچ کے وفد نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے مطالبات پر غور اور نظرثانی کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post