کوہلو : نااہل انتظامیہ، کمر توڑ مہنگائی، گندم بیج کی غیر منصفانہ تقسیم، لوگوں پر ناجائز ایف آئی آر کرنے، من پسند لوگوں کو سرکاری عہدوں پر بیٹھانے، مختلف ڈپارٹمنٹس میں بے تحاشہ کرپشن، سرکاری ملازمتوں کی خریدوفروخت سمیت دیگر اہم مسائل پر شہر میں ربنواز ژنگ، قیوم مری، نعمت مری، صدام مری، فتح خان عرف ضلع لوہارانی و دیگر قبائلی عمائدین کے سربراہی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، اورر مظاہرہ کیا گیا۔
شٹر ڈاؤن ہڑتال 9 بجے سے لیکر دن 12 بجے جاری رہی، بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کا کیا گیا اس دوران مختلف سیاسی و قبائلی رہنماؤں، سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین ، تاجر برادری، فلاحی اداروں کے سربراہان ، اور عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر مقررین نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی،
محکمہ زراعت کے آفیسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوہلو انتظامیہ نام کی کوئی شے موجود ہی نہیں ہے ، تمام محکموں میں نا اہل و کٹھ پُتلی اشخاص بیٹھا دئے گئے ہیں ، قہقہے لگانا جانتے ہیں اور باقی کسی قسم کا اختیار ان کے پاس موجود ہی نہیں ہے۔
انھوں نے کہاکہ موجودہ کمر توڑ منہگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، خود ساختہ گراں فروشوں اور ڈیلر مافیا سے صرف بھتہ لیا جاتا ہے تاکہ عوام کو مزید ذلیل و خوار کیا جائے، کچھ دن قبل یوٹیلیٹی اسٹورز میں سرکاری ریٹ لسٹ کا جنازہ نکال کر اشیا ء کو تین گنا مہنگے داموں بیچا گیا جبکہ آٹا تو پورا دیگر تاجروں کے ساتھ راتوں رات غائب کیا گیا،
مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ضلع میں بھتہ خوری سر عام ہے ہر محکمے لوگ بیٹھادئے گئے ہیں، جو مہینے کے شروع ہوتے ہی اپنا حصہ نکال لیتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے مفت سرکاری گندم بیج بھیجا گیا ، نصف حصہ لٹیرینوں نے اپنے گھر میں ذخیرہ کردیئے گئے ہیں ، بقیہ حصہ چھ ماہ ہو نے کو تاحال تقسیم نہیں کیا جارہاہے ۔
مقررین نے آخر میں کہا کہ کوہلو انتظامیہ کے پاس صرف تین دن ہیں اگر انتظامیہ نے خود ساختہ مہنگائی کو قابو نہیں کیا اور سرکاری بیج کو منصفانہ طریقے سے تقسیم نہیں کیا گیا تو پھر حالات کا ذمہ دار خود ہوں گے ۔