پاکستانی فورسز پر حملہ اور موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے  کہ سرمچاروں نے 15 جنوری کی شام آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ کلچر کمپلیکس کے دیوار کے پاس قائم فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ(دستی بم) سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے  دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے ڈھا ڈر میں سخی تہنگو کے علاقے میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا اور مشینری کو نذر آتش کیا،پاکستانی فورسز چین کے ساتھ مل کر موبائل ٹاور کی جال بچھا کر سرمچاروں کو ٹریک کرنے کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ و ایجنٹوں کو آزادی کی جہد کے خلاف سہولیات کی شکل میں موبائل ٹاورز کو،ٹریکنگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ دشمن فورسز کے ساتھ تمام سامراجی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post