بلو چستان کے شمالی علاقوں میں برف باری جاری

 

ضلع قلعہ عبداللہ توبہ اچکزئی  میں شدید برف باری کے باعث اغبرگ یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کی علاقے میں پھنسنے کی اطلاعات ہیں ۔ 


دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ابھی تک رسائ ممکن نہیں ہوسکی ہے ، علاقے کے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں ،  حکومت سے فوری علاقے کے بند سڑکیں کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 


مستونگ میں  لکپاس کے مقام پر برفباری کا سلسلہ دس بجے سے جاری ہے ۔ 

انتظامیہ بھاری مشنری کے ہمراہ  برف ہٹھانے میں مصروف ہیں ۔


ادھر سنجاوی اور گردونواح میں  دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے،  جسکی وجہ  پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے ،  

دوسری جانب سنجاوی کے  بٹے تیرے نامی علاقہ میں  زیادہ برفباری ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔ 


بتایابجارہاہے کہ مزکورہ  گاؤں سمیت زیات ،سنجاوی، شال روڈ  کا زمینی رابطہ عارضی طورپر بند کردیاگیاہے ۔ 


دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا  دعوی ہے کہ شمالی بلوچستان میں شدیدبرف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ 


وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا اسپیل گذشتہ رات گئے شروع ہوا ہے ،  جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔


شال  کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔


رپورٹس کے مطابق شدیدبرف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے،کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔


ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post