شال: جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں لاپتہ جاوید شمس کی والدہ نے شرکت کرتے ہوئے بیٹے کی گمشدگی کے بارے کہا کہ 31اگست 2021
کی رات شال کیچی بیگ میں واقع
گھر سے میرے بیٹے جاوید شمس کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے کی بازیابی کے لئے میری بیٹی کمیشن کے سامنے پیش ہوتی رہی ہیں مگر انکی بازیابی تاحال ممکن نہیں
ہوسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکار
اس کے بیٹے کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے گھسیٹ کے اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں بیٹے کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جار
ہی ہیں ۔
انہوں نے مقتدر حلقوں سے اپیل کی کہ انہیں ان کے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں اور بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
جاوید شمس کی والدہ نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے خلاف
قانون کوئی کام کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ
انتظار کی تکلیف اور اذیت سے نجات مل سکے ۔