آواران بزداد گندکور کے قریب قابض پاکستانی فوج نے ایک خفیہ قبرستان میں کئی لوگوں کو دفنا دیا ہے ۔ یہ بات باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے ۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس خفیہ قبرستان میں جبری لاپتہ بلوچوں کو ٹارچر کرنے کے بعد قتل کرکے دفنا دیا گیا ہے ۔
آپ کو معلوم ہے آواران کولواہ میں پاکستانی آرمی کی ظلم و بربریت پچھلے کئی سالوں سے جاری ہے، خفیہ اداروں کی طرف سے عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے۔
کولواہ میں عام شہریوں کے ٹَچ موبائل فونز بھی ضبط کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ اس کے علاوہ روزانہ تلاشی کے نام پر عام لوگوں کی تزلیل کی جا رہی ہے۔