کیچ فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جبری لاپتہ

  


 ضلع کیچ  سہیل ولد عبداللہ نامی نوجوان کو  گذشتہ شب ایک بجے کے قریب تمپ کے علاقے دازن سے فورسز نے  گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے  بعد لاپتہ کر دیا ہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ آخری اطلاعات تک نوجوان تاحال فورسز کے تحویل میں ہے۔ ۔


آپ کو علم ہے رات گئے کیچ تمپ سے چاکر نامی نوجوان کو بھی فورسز نے لاپتہ کردیاتھا ۔



دوسری جانب گذشتہ دنوں مند کے علاقے گوبرد سے لاپتہ ہونے والے شکاری پیر محمد اور پنجگور سے رواں ماہ لاپتہ ہونے والے عبدللہ اور اس کا چچا محبوب بازیاب

 ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post