گوادر: حق دو تحریک کے سربراہ کے گرفتار کئے جانے کی اطلاع


گوادر سے آمدہ اطلاع کے مطابق بلوچستان  حکومت کے احکامات پر پولیس نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔


مولانا اور حق دو تحریک کے دیگر کارکنان کی گرفتاری کے خلاف گوادرتربت، پسنی، اورماڈہ اور قلعہ سیف اللہ میں  شٹرڈاؤن اور 

 پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔



جبکہ مکران میں غیر قانونی گرفتاریوں،  بارڈر میں کرپشن، غیر قانونی ٹرالنگ  اور دیگر مسائل پر نیشنل پارٹی کیچ نے  احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیاہے ۔ 


نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے مکران کے حالات کی خرابی کا ذمہ دار حکومت اور انکے خفیہ اتحادی جماعت کو قرار دیا ہے ، انھوں نے کہاکہ باپ حکومت اور خفیہ اتحادی جماعت غیر قانونی گرفتاریوں اور  مکران بارڈر میں کرپش میں ملوث ھے اور کئی دہائیوں سے ٹرالنگ مافیہ کی پشت پناہی کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post