بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سمیت گرد نواح میں ڈینگی وائرس خطرناک صورت اختیار کرگیا ۔ حالیہ چند ہفتوں میں اب تک ڈینگی سے پانچ افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلع کیچ اور خصوصاً تربت میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہی ہے۔ مقامی ہسپتالوں میں ڈینگی کے درجنوں کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنک کے ہیڈ مسٹریس ڈینگی وائرس سے ہلاک ہوگئی ہے ۔ جبکہ اسی ہفتے دوران کوشقلات میں نوجوان اور اس سے قبل دشت کنچتی میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے ،جنہیں ڈینگی وائرس کی بیماری لاحق تھی۔
جس کے بعد اس ضلع میں ھلاکتوں کی تعداد اب تک پانچ ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تربت میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کے پاس مناسب انتظامات موجود نہیں ہیں اور نا ہی ہسپتالوں میں اس وباء سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیاہے،محکمہ صحت کی وزیر کا تعلق بھی اس ضلع سے ہے مگر وہ اس وباء سے بے خبر ہیں ۔