تُربت پاکستانی فورسز طیبہ بلوچ کی گھر پر چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو زدوکوب کردیا ،عوامی حلقوں کی مذمت


کیچ کے مرکزی  شھر تُربت  سنگانی سر  میں پاکستانی فورسز اور انکے مقامی دلالوں  نے انسانی حقوق کی  سرگرم کارکن   شہید حنیف چمروک کی بیٹی طیبہ بلوچ کی گھر پر چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو زدوکوب کردیا ہے ۔  


عوامی حلقوں نے فورسز کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فورسز اور انکے مقامی کاسہ لیس دلال  اکثر بیشتر سیاسی ، انسانی  اور سماجی کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر انھیں حراساں کرکے زدوکوب کرتے اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے چلے جاتے ہیں ۔ 


آپ کو علم ہے طیبہ بلوچ کی والد کو مقامی ڈیتھ اسکوائڈ نے فورسز کے کہنے پر شہید کردیا تھا ۔ جس کے بعد وہ اکثر انکے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں حراساں کرتے رہتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post