پاکستانی خفیہ اداروں کی طرف سے ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ماما قدیر

 

بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4905  دن ہوگئے

اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ وطن پارٹی کے کارکنوں ظفر بلوچ اور منیر بلوچ سمیت دوسرے لوگوں نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی 


شال  میں سردی کی شدت اور بارشوں کے باوجود وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کیمپ میں بیٹھے رہے، جبکہ اس موقع پر اس نے لوگوں سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم جدوجہد کو انسانی فریضہ سمجھ کے ادا کرتے ہیں۔


حالات کے نامناسب یا سختی سے جدوجہد کو چھوڑا نہیں جا سکتا، پاکستانی ریاست بلوچ عوام کو جدوجہد سے دور کرنے اور ختم کرنے کیلئے بلوچ قوم کے ڈاکٹر، پروفیسرز، استاد اور دانشور کو شہید کر رہا ہے -


انہوں نے کہا کہ مکران میں پچھلے چار دنوں سے حالات کشیدہ ہیں، گوادر کو فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، وہاں سے اطلاعات کے مطابق اب تک سینکڑوں لوگوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا کچھ پتہ نہیں ہے -


انہوں نے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں کی طرف سے ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں تاکہ ہم جبری لاپتہ افراد کیلئے جاری پر امن احتجاج کو ختم کریں، ہم تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اور پاکستانی فورسز کے گھناؤنے حرکتوں کو دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post