ڈھاڈرپرانی دشمنی کے بناپر ایک شخص قتل ، جیکب آباد میں معمر میاں بیوی سمیت تین افراد قتل ،روڈ حادثات میں درجنوں افراد زخمی


ڈھاڈر مہر گڑھ کے قریب مسلح  افراد نے پرانی دشمنی کی بناپر فائرنگ کرکے  سوناخان ولد محمد اسماعیل قوم جتوئی سکنہ سنی کو قتل کرکے فرار ہوگئے ۔ 


واقع بعد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر  ہسپتال پہنچادیا اور رپوٹ درج کرکے  مزید کارروائی  کررہی ہے۔


 جیکب آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضعیف العمر میاں بیوی قتل۔ باہو کھوسہ کے گاؤں فیض محمد کھوسہ میں ضعیف العمر میاں بیوی خورشید خاتون اور شاہ ڈنو کھوسو کی گولیاں لگی نعشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔تاہم قتل کے وجو ہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


 دوسری جانب جیکب آبادکے مولا دادتھانہ کی حدود بائی پاس پر رینجرس کے چوکی کے قریب تین کلاشنکوف بردار مسلح افرادنے دوداپور کے رہائشی شاہن لوہر سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہن لہر کو قتل کردیا اور موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گئے، واقع کے بعد مقتول کے ورثاء نے شاہراہ پر لاش رکھ کر سخت احتجاج کیا اور روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی، دو گھنٹے دھرنے کی وجہ سے شاہراہ پر روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام گئی ہے ضلع ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے قانون کی رٹ ختم ہوگئی ہے مسلح افراد دن دہاڑے شہریوں کو لوٹ کر چلے جاتے ہیں اور پولیس ہاتھ پرہاتھ دہرے بیٹھی ہے 



دریں اثناء  شال  سے کراچی جانیوالی کوچ ولی خان بائی پاس پر بارش کی وجہ سے پسلن کے باعث الٹ گئی، حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 15 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے۔


قبل ازیں گذشتہ روز چمن میں مقامی  ہوٹل کے قریب حادثے میں لنڈی کاریز سے تعلق رکھنے والے 4 افراد زخمی  ہوگئے جن میں بچے بھی شامل تھیں

Post a Comment

Previous Post Next Post