مستونگ" کلی پدہ میں ایک شادی شدہ جوڑے مسمات( ف )اور ظہیر احمد ، اور اسکی والدہ کو مسلح افراد نےمبینہ طور 'غیرت کے نام پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل' کر دیااور فرار ہوگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا اور قتل ہونے والے مرد کا تعلق مستونگ سے جبکہ خاتون کی سبی سے ہے ۔
ان کے مطابق پانچ مہینے قبل انہوں نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر شادی کی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستونگ منتقل ہو گئے تھے۔