کیچ پاکستانی فورسز نے رات گئے کیچ سامی کے علاقہ عومری کہن سے دو کم عمر طالب علموں دسویں کلاس کے طالب علم طارق بشیر اور فرسٹ ائیر کے طالب علم بدیر حبیب کو چھاپہ مارکر گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا ۔
بعد ازاں علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کے لواحقین نے سی پیک کو احتجاجاً بند کردیا ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو پاکستان رائج قوانین کے تحت انہیں عدالت میں پیش کرے ۔
دریں اثناء شال میں دشت کے علاقہ مکینوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف روڑ بلاک کردیا ہے ۔