کراچی:پولیس کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں سمیت فورسز نے چھاپہ دوران آواران کے رہائشی عابد ولد خالد، جسکی عمر چودہ سال ہے ، گردے کے تشویشناک حد تک مریض ہیں اور علاج کی غرض سے پچھلے تین، چار مہینوں سے کراچی میں مقیم تھے ، کو گزشتہ رات ڈیڑ ھ بجے کے وقت ڈالمیاں شانتی نگر کراچی سے تشدد کرکے حراست میں لینے کے بعد اٹھا کر جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے ۔یہ بات نوجوان کے لواحقین نے پریس کانفرنس دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ عابد بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثرہ جنگ زدہ ضلع آواران کے رہائشی ہیں۔ وہ اب تک ایک بچہ ہیں، جس کی شناختی کارڈ نہیں بنایاگیا جس کی عمر چودہ سال ہے، گردوں کی شدید بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید متاثر ہیں ، ان کے خاندان والے مالی حوالے سے بہت بھی تنگ دست ہیں۔
انھوں نے کہاکہ حد یہ کہ عابد کے دونوں گردے شدید متاثر ہیں، اسکے ایک گردے کا آپریشن پچھلے مہینے ہوا تھا جبکہ دوسرا گردہ جو مکمل ناکارہ ہو چکا ہے اور ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کیلئے آپریشن کرنا تھا جس کیلئے اسے گزشتہ روز کھتیانہ میمن اسپتال میں داخل ہونا تھا ، لیکن مالی مشکلات کی بنا پر خاندان والوں نے یہ اخراجات جمع نہیں کر سکے تھے تو اسکا آپریشن اگلے منگل کو رکھا گیاتھا ۔
پریس کانفرنس دوران اہلخانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم انسانیت کے ناطے اپیل کرتے ہیں کہ عابد جو کہ گردوں کے آخری سٹیج کے مریض ہیں ،اور اسکی جان کو شدید خطرہ ہے اسے جلد از جلد بازیاب کرکے رہا جائے تاکہ آئندہ منگل کے روز ان کا آپریشن کامیابی کے ساتھ ممکن ہوسکے اور انھیں زندگی مل سکے ۔
