حب کے علاقے آلہ آباد ٹاؤن میں کباڑی کے گودام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبداللہ نامی شخص کو ھلاک جبکہ اس کے کمسن بیٹے 13 سالہ یاسین کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔
واقع کے بعد نعش اور شدید زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔