اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا

 


پرتگال کے 37 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا ۔

 

رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔


 آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ 


غیرملکی میڈیا کے مطابق النصر فٹبال کلب کی جانب سے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر دگنی ہوگئی ہے ۔


رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار تھی جو کہ کرسٹیانو رونالڈو کے آنے کے بعد 16 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔


دوسری جانب سعودی فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو جو جرسی دی اس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی یہی جرسی خریدنا شروع کردی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post