بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادراور تربت میں پاکستانی فورسز پرتین حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28دسمبر شام چار بجے گوادر کے علاقے کنڈاسول میں تنک کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پرسرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
حملے کے بعد بوکھلاہٹ کے شکار دشمن فوج نے اندھا دھند مارٹر گولے فائر کئے۔
اسی طرح 26دسمبرکوتربت شہرمیں سرمچاروں نے سنیما چوک پر قائم دشمن فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ 26 دسمبر کے روز رات 9 بجے تربت شہر میں جوسک میں قائم فوجی چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا،دونوں حملوں میں فورسز کو نقصان پہنچایا۔
میجر گہرام نے کہا کہ بی ایل ایف گوادراور تربت میں فورسز پرتینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اوربلوچستان سے انخلا تک دشمن پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔