تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید چھ افراد لاپتہ تعداد13 ہوگئی -

 


بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر لاپتہ کردیا ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق منگل کی شب سینما چوک پر  ایک دکان سے رات دس بج کر چالیس منٹ پر  خضدار بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چھ نان بائیوں کو صرف گاڑیوں میں سوار  ڈیتھ اسکوائڈ کے مسلح نقاب پوش افراد جنھیں  ایف سی کی مدد حاصل تھی، نے سڑک کو بند کرکے ان مزدوروں کو  تشدد کرکے حراست میں لیکر اغوا کر لیا ۔ 


تاہم ابتک ان جبری گمشدگی کے شکار  افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ 


 اس سے قبل تربت کے علاقے گوکدان سے چار اور یعقوب محلے سے تین افراد کو   مختلف گھروں پر چھاپے مار کر  فورسز نے لاپتہ کردیا   تھا ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post