کوئٹہ: کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں پولیس نے گذشتہ روز ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دو بھائیوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے ۔ جبکہ آج صبح انکے اہلخانہ کو اطلاع ملی تھی کہ دونوں افراد کی نعشیں سول ہسپتال شال میں لائی گئی ہیں۔ جہاں گھر والوں نے اسپتال پہنچ کر نعشوں کو شناخت کی۔
واقعہ کے خلاف اہل خانہ اور اہل علاقہ مشرقی بائی پاس پر نعشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں-
مظاہرین نے مشرقی بائی کو مکمل بلاک کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے اور اعلیٰ حکام سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور نوجوانوں کو انکاؤنٹر میں قتل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں-
دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گیا جن میں سے دو بھائیوں کی نعشیں پولیس نے اسپتال منتقل کردیا تھا اور وہاں سے لواحقین کو نعشیں موصول کئے ، جبکہ تیسرا شخص تاحال پولیس حراست میں ہے خدشہ ہے انھیں بھی قتل کردیا جائے گا-