انڈونیشیا میں شدید زلزلہ سے تباہی، 268 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی58 ہزار گھر

  


جکارتہ: انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کے روز  آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 268 افراد ہلاک، ایک ہزار   سے زائد زخمی ہوگئے ،58  ہزار  گھر منھدم جبکہ 22 سے زائد  کو نقصان پہنچا ہے ،جبکہ متعدد لاپتہ ہیں ۔ 


 تاحال زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی   ۔  تقریباً 25 جھٹکوں نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔


انڈونیشیا کی میٹرولوجی اینڈ کلائمیٹولوجی اور جیو فزیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد مزید 25 آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے۔ اس دوران لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث ڈاکٹروں نے جلد بازی میں مریضوں کو اسپتال سے باہر نکالا۔ اسپتالوں سے مریضوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد ڈاکٹروں نے سانس لی،  تاہم اس دوران سنگین مریضوں کا علاج تعطل کا شکار رہا ۔  


مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’لوگ خوفزدہ ہیں اور رو رہے ہیں۔ حالات معمول پر آنے میں وقت لگے گا لیکن ہم مصروف ہیں۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں دب گئی ہیں، انہیں بلڈوزر کی مدد سے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔


 یہ شہر پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بچاؤ میں کچھ مشکل ضرور ہے۔


مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ زیادہ تر اموات ایک اسپتال میں ہوئیں جہاں مریض داخل تھے اور وہ اسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے انڈونیشیائی میڈیا کو بتایا کہ زلزلے کے بعد شہر کے سیانگ اسپتال میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر متاثرین کا فوری علاج نہیں کر پا رہے تھے۔ جس میں کچھ مریض علاج نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ 


انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث مزید ہیلتھ ورکرز کی فوری ضرورت تھی لیکن اب حالات قابو میں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مقامی لوگوں نے پک اپ ٹرکوں اور موٹر سائیکلوں میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچارہے تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post