مشکے اور واشک کے علاقے گجلی، کُلان گزی، انجیری، سُھر کرودی، راغے و دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حرکت کے اطلاعات ہیں جبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں فورسز کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے-
واشک کے مختلف علاقوں میں مزید فوجی دستوں کے آمد کی اطلاعات ہیں تاہم اس آپریشن میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔
گذشتہ کئی روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید فوجی آپریشنز کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں اس سے قبل بلوچستان کے علاقے،کیچ ،مند ،پروم ،آواران ،کولواہ ، بولان، ہرنائی، شال اور سبی کے مختلف علاقوں میں بیک وقت پاکستان فوجی کیجانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا-