کیچ تمپ میں ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے نوعمر چرواہے کو لہولہان کردیا

تمپ ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے مقامی چرواہے کو لہولہان کردیا اور کہاکہ انھیں سرمچاروں کے بارے معلومات کیوں نہیں دیتے۔ یہ بات تمپ سے باخبر ذرائع نے بتائی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ تمپ کے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندہ صدام سکنہ تُمپ اور اسکے ایک اور ساتھی نے تین دن قبل تمپ بوستان کے جنگل گئے، جہاں انھوں نے مقامی ایک چرواہے بچے کو دیکھ کر زدوکوب کرنا شروع کردیا کہ انھیں بتائیں کہ اس علاقہ میں سرمچار وں کے پیروں کے نشانات ہیں یا نہیں ۔ جب بچے نے لاعلمی کا ظاہر کردیا تو انھیں مزید مارا پیٹا گیا ،جس کی وجہ سے بچے کی حالت بگڑ گئی ،جس کے بعد انھیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ورثا ء اطلاع ملنے پر بچے کو ہسپتال پہنچا دیا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post