فوزیہ بلوچ عرف حانی بلوچ کو بلوچستانز ٹوڈے اردو اور براہوئی یو ٹیوب چینل سمیت واٹسپ گروپ ،ٹیلی گرام سمیت بلوچستان ٹوڈیز کے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر صحافتی ذمہداریوں سے جون 2022 سے برخاست کردیا گیا ہے ۔
آپ کو آگاہ کرتے چلیں وہ بحیثیت ایک بلوچ خاتون ہمارے بورڈ کے ایک ذمہدار ساتھی کے زریعے آئی تھیں، جنھیں صحافت کی کوئی تجربہ نہیں تھی ، بلوچ سمجھ کر رضا کارانہ ذمہداریاں اس شرط پر دی گئیں کہ ان کے ہر عمل پر نظر رکھا جائے گا اور وہ صحافت کے حوالے سے اپنی آپ کو ثابت کریں گی ، متعلقہ ساتھی بھی ان کے بارے مکمل معلومات نہیں رکھتے تھے کیوں کہ موصوفہ باقاعدہ کسی قوم پرست بلوچ سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتی تھیں ،
تاہم فیصلہ کیاگیا کہ مکمل چھان بین کرنے اور انکی کارکردگی بہتر ہونے پر انھیں مکمل ذمہداریاں دیکر باقاعدہ ادارہ کا ٹیم ممبر سلیکٹ کی جائے گی ۔
مگر موصوفہ نے ابتدائی دنوں میں ہی ادارہ کے ہاں اپنے آپ کو مشکوک بنا نا شروع کردیں ، جب وہ بتا رہی تھیں کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کی ممبر ہیں مگر وہ بی این پی سے اس لئے چھپ رہی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔
دوسری وجہ یہ تھی کہ موصوفہ نے اپنی ذاتی کوائف جمع کر نے میں ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ۔ جس کی وجہ سے وہ مزید مشکوک ہوگئیں ۔
اس کے بعد موصوفہ کی باقاعدہ نگرانی شروع کی گئی تو، اس کے بارے چونکا دینے والے انکشافات سامنے آنا شروع ہوگئیں ، جس کے بعد غیر اعلانیہ ان کی ذمہداریاں کم کردی گئیں۔
انھیں نیوز بلیٹن کے سرخیوں تک محدود رکھا گیا ، مزید انکشاف سامنے آئیں تو انھیں واٹسپ گروپ سمیت ٹیلی گرام سے ہٹادیا گیا۔
اس طرح جون 2022 کے بعد انھیں نیوز کے تمام شعبہ جات سے ہٹاکر خبروں کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی ۔
اور ان کے متعلق چھان بین کا سلسلہ تیز کردیا گیا ۔ اب جو انکشافات موصوفہ کے بارے سامنے آگئیں ہیں ، بتایا جارہاہے کہ وہ بطور آئی کینڈی پاکستانی اداروں کیلے کام کر رہی ہیں ، وہ آزادی پسندوں سے نذدیکی رکھنے ان کے بارے معلومات حاصل کرنے کی مقصد سے بلوچستانز ٹوڈے ذریعے جگہ بنانا چاہ رہیں تھیں تاکہ وہ مطلوبہ معلومات جمع کر سکیں ، اس لئے ادارہ مکمل چھان بین تحقیق مکمل کرنے بعد انھیں برخاست کرنے کا اعلان کرتی ہے۔
قارئین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان ٹوڈیز آئندہ فوزیہ عرف حانی بلوچ کے کسی منفی اور مثبت عمل کا ذمہدار نہیں ہوگا ۔ نہیں انکا تعلق بلوچستانز ٹوڈے سے ہے ۔
