بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے
اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا، جبکہ تھانے کو شدید نقصان پہنچا۔
انھوں نے کہاکہ بلوچ جہدکاروں کیخلاف پولیس کی قابض پاکستانی فوج سے معاونت کی وجہ سے پولیس تھانے پر حملہ کیا گیا۔
ہم پولیس کو بارہا تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ تحریک کیخلاف متحرک ہونے سے باز رہیں، بصورت دیگر حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائیگا۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و اسکے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔