ضلع کیچ تربت سے پاکستانی فورسز نے یونیورسٹی کے دو طالب علموں کو اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جب وہ موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہے تھے۔
جبری طور پر لاپتہ ہونے والے طلباء کی شناخت ستار ولد رحیم بخش اور حیات ولد اسلم سکنہ آبسر تربت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء ضلع کیچ ہی سے مزید چار افراد قمبر ولد امید، عزیر ولد مولا بخش، اسد ولد موسیٰ اور انس ولد ملا برکت نامی چار افراد کو بھی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مذکورہ افراد کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ ضلعی حکام نے بھی کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
