کوئٹہ: ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کرکے انھیں گرفتار کرلیا گیا

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ ریڈ زون میں گزشتہ رات پولیس دھرنے پر بیٹھے فزیوتھراپسٹ کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا ، مظاہرین کے مطابق پولیس نے نہ صرف مرد حضرات کو حراست میں لیا ہے بلکہ دھرنے میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس دوران پولیس کی لاٹھی چارج اور تشدد سے فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کمیٹی کے ایک خاتون رکن بے ہوش ہوگئیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آج فزیو تھراپی کے طلبا پر پولیس تشدد و گرفتاریوں کے خلاف طلبا کا جامعہ بلوچستان کے سامنے سڑک بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرکے دیگر ساتھی طلبا کے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ آپ کو علم ہے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر پچھلے کئی مہینوں یعنی 127 دنوں سے شال پریس کلب سامنے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے اور گذشتہ پانچ دنوں سے وہ شال ریڈ زون میں دھرنا دیئے ہوئے تھے ۔ جہاں مرد خواتین فزیو تھراپیسٹ کی بڑی تعداد شریک تھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post