کوئٹہ : مسلح افراد کی فائرنگ،شوہر ھلاک ، بیوی زخمی،روڈ حادثات میں ایک شخص ھلاک خاتون سمیت دو زخمی

کوئٹہ کے علا قے مشر قی بائی پاس شہباز اسٹریٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تاجل خان ولد میاں خان ھلاک اور انکی اہلیہ زخمی ہو گئی ۔ پو لیس نے نعش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدنعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثناءسید نصرالدین، روڈ حادثہ میں انتقال کرگئے، مرحوم کو پشین کلی کربلا میں سپردخاک کردیا گیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سید مسجد ابراہیم زئی کلی کربلا میںجاری ہے۔ خضدار : کرخ سے مولہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار محمد عالم ولد علی مدد اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں ،جنھیں کرخ ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ بعد ازاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے ایمبولینس کے ذریعے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں قلات ڈگری کالج کے ایریا میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے قافلے کی 9 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قافلہ قلات میں ہائیڈرو یونین کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post