نوشکی گزنلی میں آج صبح ایک بار پھر فائرنگ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ،جس میں
سعید احمد ولد احمد خان نامی شخص ھلاک ہوگئے ہیں ۔
مقامی لوگوں نے نواجوان کے قتل اور گزنلی واقعے کے خلاف نعش آر سی ڈی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے ۔
مظاہرین کا الزام ہے کہ مقتول کو لیویز نے فائرنگ کرکے ھلاک کردیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ فائرنگ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
مظاہرین اس دوران ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔
اور کہاکہ ضلعی انتظامیہ فریق بن کر دو قبائل کو لڑا رہے ہیں ۔
انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک نوشکی کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل نہیں کیاجاتا احتجاج جاری رہیگا۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز بھی مورچہ بند گروپوں کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک دو زخمی ہوگئے تھے ۔
